Book Name:Jahan Hai Teray Liya

شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: بنیان یا کپڑوں پر مچھر کا خون لگا ہو تو ان کپڑوں میں نماز ہو جاتی ہے۔

وضاحت: یہ ایک اَہَم مسئلہ ہے، لوگوں کو معلومات نہیں ہوتیں تو بعض دفعہ اس تعلق سے پریشانی کا سامنا بھی ہوتا ہے، مثلاً صبح نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ کپڑوں پر مچھر کا خُون لگا ہوا ہے، اب پریشانی ہوتی ہے کہ کیا کریں؟ بعض دفعہ بہت بعد میں پتا چلتا ہے کہ میرے کپڑوں پر مچھر کا خُون لگا ہوا ہے، اب پریشانی ہوتی ہے کہ میں جو نمازیں انہی کپڑوں میں ادا کر چکا ہوں، ان کا کیا ہو گا؟ تو اس تعلق سے یہ قاعِدَہ اپنے ذہن میں بٹھا لیجئے کہ دَمِ سائِل (یعنی ایسا خُون جو بہنے کی صلاحیت رکھتا ہو، وہ) ناپاک ہوتا ہے([1]) جبکہ مچھر


 

 



[1]...دار الافتاء اہلسنت غیر مطبوعہ،فتویٰ نمبر:Nor-13002۔