Book Name:Jahan Hai Teray Liya

لئے ہے اور ہم خُدا کے لئے یعنی اس کی عبادت کے لئے ہیں۔ لہٰذا دِل میں اللہ پاک کی مَحبّت  بڑھانے کی کوشش کیجئے! اس کی عبادت میں دِل لگائیے، دِل سے دُنیاکی مَحبّت  نکال کر، صِرْف و صِرْف اللہ و رسول سے مَحبّت  کرنے والے بن جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ ایک مرتبہ حضرت حارثہ رَضِیَ اللہُ عنہ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:میں سچا مومن ہوں۔ اس پررحمَتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:وَمَا حَقِيْقَةُذَلِكَ یعنی تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ عرض گزار ہوئے: میں نے دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور میرے نزدیک پتھر اور سونا برابر ہیں اور اب میری حالت یہ ہے کہ گویا جنت ودوزخ اور عرشِ الٰہی میرے سامنے ہیں۔پیارےمصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: عَرَفْتَ فَالْزَمْ عَبْدٌ نَـوَّرَ اللہُ قَلْبَهٗ بِالْاِيْمَانِ یعنی تم نے مَعْرِفَت حاصل کرلی ہے اب اس پر ثابت قدم رہو، تم ایسے بندے ہو جس کے دل کواللہ پاک نے نُورِ ایمان سے روشن فرمادیا ہے۔([1])

اللہ پاک ہمیں بھی زُہد و تقویٰ کی ایسی دولت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن بھی جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio)


 

 



[1]...الزہد الکبیر، الجزء الخامس، صفحہ:355، حدیث:973۔