Book Name:Jahan Hai Teray Liya

میں دُنیا کی حرص لے کر، مال و دولت کی چاہت میں کتنے منٹ، کتنے گھنٹے، کتنے دِن اور کتنے سال ہم نے گزار دئیے! حالانکہ ہمیں دُنیا کے لئے نہیں بنایا گیا، مال و دولت جمع کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا، ہمیں تو عبادت کے لئے بنایا گیا ہے، ہم تو اس لئے دُنیا میں آئے ہیں تاکہ دِل میں اللہ پاک کی مَحبّت  بڑھائیں، اس کی مَحبّت  میں سرشار ہو کر اس کے حُضُور سر جھکائیں، کاش! ہمارے یہ دِن، یہ مہینے،یہ سال اللہ پاک کی مَحبّت  میں بسر ہوتے تو آج ہم کیا سے کیا ہو گئے ہوتے.!!

دُنیا ذلیل ہو کر آتی ہے

حدیثِ پاک میں ہے: جس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا مقصد صرف دنیا کا حصول ہوتواللہ پاک اس کے معاملات کو مُنْتَشِر فرما دیتا ہے ، اس کے مال واسباب کو دَرہم بَرہم فرماکر اسے فَقرمیں مبتلا فرمادیتا ہے اور اسے دنیا میں سے اتنا ہی حصہ ملتا ہے جتنا اس کے نصیب میں ہےاور جس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا مقصد آخرت ہوتو اللہ پاک اس کےارادوں کو مضبوط فرمادیتا ہے،اس کے مال واسباب کی حفاظت فرماتا ہے،اس کے دل میں دنیا سے بے نیازی پیدا فرمادیتا ہے اور دنیااس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے۔([1])

بَیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ کہ اللہ پاک نے سب کچھ ہمارے لئے، ہمارے فائدے کے لئے بنایا،یہ زمین، آسمان، چاند، سورج، ستارے، سب کچھ دِن رات ہماری خِدْمت میں مَصْرُوف ہیں مگر ہمیں اس جہان کے لئے پیدا نہیں کیا گیا بلکہ سب کچھ ہمارے


 

 



[1]...قوت القلوب، الفصل الثانی والعشرون، شرح مقامات الزہد ووصف احوال...الخ، جلد:1، صفحہ:405۔