Book Name:Jahan Hai Teray Liya

الْحَيَآء یعنی اللہ پاک سے حیا کرو جیسا حیا کرنے کا حق ہے۔صحابَۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے عرض کی:بے شک ہم اللہ پاک سے حیا کرتے ہیں۔ارشادفرمایا:لَـيْسَ كَذٰلِكَ تَبْنُوْنَ مَالَا تَسْكُنُوْنَ وَتَجْمَعُوْنَ مَالَا تَاْكُلُوْنَ یعنی ایسا نہیں ہے کیونکہ تم ایسے گھر بناتے ہو جن میں رہ نہیں سکتے اور اتنا مال جمع کرتے ہو جسے کھا نہیں سکتے۔([1])

جب عاشقِ ناشاد کی آنکھیں کھلیں

ایک شخص تھا، وہ کسی عورت کے عشق میں مبتلا ہو گیا، ایک مرتبہ وہ اُس سے ملنے کے لئے گیا، دونوں کھڑکی میں کھڑے ہو کر ایک دوسرے سے باتیں کرنےمیں مَصْرُوف ہو گئے، کافِی دَیر کے بعد انہیں گلی میں چہل پہل محسوس ہوئی، وہ نوجوان سمجھا کہ شاید عشاء کی نماز کا وقت ہو گیا، اس لئے لوگ نمازِعشاء کے لئے جا رہے ہیں، کچھ دَیر مزید گزری تو روشنی پھیلنا شروع ہو گئی، اب اسے معلوم ہوا کہ لوگ نمازِ عشاء کے لئے نہیں بلکہ نمازِ فجر کے لئے جا رہے تھے، اس نوجوان کو ایک دھچکا لگا کہ آہ! میں نے ایک عورت کے عشق میں ساری رات گزاردی اور مجھے وقت کا پتا تک نہ چلا...! کاش! یہ رات اللہ پاک کی مَحبّت  میں، اس کی یاد میں گزاری ہوتی.!!

بس دِل میں یہ نصیحت بھرا، عبرت والا،نیکی والا خیال آنے کی دَیْر تھی، اس نے سچّے دِل سے توبہ کی اور نیک کاموں میں مَصْرُوف ہو گیا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہمیں عشقِ مجازی کی آفت سے محفوظ فرمائے، ہمارے دِل میں کسی عورت کا عشق نہ بھی ہو، تب بھی ہم غور کریں؛ دُنیاسنوارتے سنوارتے، دِل


 

 



[1]... احیا العلوم، کتاب الفقر والزہد، الشطر الثانی من الکتاب الزہد، بیان فضیلۃ الزہد، جلد:4، صفحہ:268-269۔

[2]...ہشت بہشت، اسرار الاولیاء، صفحہ:10۔