Book Name:Jahan Hai Teray Liya

ہیں، یہ سب کچھ کس کے لئے*.؟ ہمارے فائدے کے لئے۔

فلسفی کی عقل چکر کھائے صدہا سال تک  کب تری حکمت سے ہو آگاہ رَبُّ العالمین!([1])

اندھی عقل والے اندھے

اس دُنیا میں ایک طبقہ پایا جاتا ہے، جنہیں مُلْحِد(Atheist) کہتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ اس دُنیا کا کوئی خُدا نہیں ہے، یہ دُنیا خُود ہی بنی، خُود ہی چل رہی ہے۔ جب تک سائنس نے ترقی نہیں کی تھی، یہ لوگ یہی نظریہ رکھتے تھے مگر جب سائنس نے ترقی کی، سینکڑوں کہکشائیں دریافت ہوئیں، کائنات کی وسعت سامنے آئی تو انہیں بھی ماننا پڑا کہ اتنی بڑی کائنات خُود بخود بغیر کسی بنانے والے کے بن جائے، ایسا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا انہوں نے اپنے نظریئے میں تھوڑی سی تبدیلی کی، ایک بڑا ملحد تھا، اس نے کتاب لکھی: The Blind watch maker (اندھا گھڑی ساز)، گھڑی سے اس کی مراد کائنات ہے۔ یعنی اب انہوں نے یہ نظریہ بنا لیا کہ کائنات کو بنانے والا تو ہے مگر وہ کوئی حیُّ و قَیُّوم ہستی نہیں ہے بلکہ کچھ اُصُول و ضوابط ہیں، جن کے سبب کائنات بن گئی اور چلتی جا رہی ہے۔

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃ اِلَّا بِاللہ! کیسے اندھے ہیں...! بھلا جو خُود Blind (یعنی اندھا) ہے، اس نے دیکھنے والے، عقل و شعور رکھنے والے انسان کیسے بنا دئیے...! نہیں! نہیں...! کائنات کے ذرّے ذرّے میں نفع بخشی (یعنی فائدہ پہنچانے ) کا جو پہلو موجود ہے، یہ بتاتا ہے کہ کائنات کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ کسی ہستی کا شاہکار ہے اور وہ ہستی کیسی ہے؟

وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠(۲۹)  (پارہ:1، البقرۃ:29)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور وہ ہر شے کا خوب علم رکھتا ہے۔


 

 



[1]...نورِ ایمان، صفحہ:47۔