Book Name:Eid Youm e Khair Khuwahi Hai
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو دِن میں مجھ پر ایک ہزار مرتبہ دُرُود پاک پڑھے ، وہ اس وقت تک نہیں مرے گا ، جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ ( [1] )
نبی کی شان میں ہو جس قدر دُرُود پڑھو مُحِبّو پاؤ گے جنت میں گھر دُرُود پڑھو ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بعدِ رَمضان عید ہوتی ہے رَبّ کی رَحْمت مزید ہوتی ہے
جس کو آقا کی دید ہوتی ہے اس پہ قربان عید ہوتی ہے
عید تجھ کو مبارَک اے صائِم ! روزہ داروں کی عِیْد ہوتی ہے
روزہ داروں کے واسطے واللہ مغفرت کی نَوِید ہوتی ہے
عید کے دِن عمر یہ رَو رَو کر بولے ”نیکوں کی عید ہوتی ہے“
عِیْد عطّار اُس کی ہے جس کو خواب میں اُن کی دِید ہوتی ہے