Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
حضرت ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے مَرْوِی ہے کہ سرکارِ مدینہ ، سُرورِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک کے کچھ سَیّاح ( یعنی سیر کرنے والے ) فِرِشتے ہیں ، جو ذِکْر کی مَحَافِل تلاش کرتے ہیں جب وہ مَحافِلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں : ( یہاں ) بیٹھو۔جب ذِکر کرنے والے دُعا مانگتے ہیں تو فرشتے اُن کی دُعا پر آمین ( یعنی ایسا ہی ہو ) کہتے ہیں۔ جب وہ نبی پر درود بھیجتے ہیں تو وہ فِرِشتے بھی ان کے ساتھ مل کر درود بھیجتے ہیں حتی کہ وہ فارِغ ہو جاتے ہیں ، پھر فِرِشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ اِن خوش نصیبوں کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ مغفرت کے ساتھ واپس جا رہے۔ ( [1] )
وہ سلامت رہا قِیامت میں پڑھ لئے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرے آقا پر میری جانب سے لاکھ بار سلام ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت