Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

معلوم ہوا ! نماز میں سُستی کرنا بہت بڑاگناہ ہے اور عذابِ قبرکا سبب ہے ، ہمیں بھی پانچوں نمازیں ذوق وشوق  کے ساتھ مسجد میں جماعت کے ساتھ اداکرنی چاہئیں اور رمضان ہو یا نہ ہو نماز میں ہرگز ہرگز سُستی نہیں کرنی چاہیے ، کیونکہ نماز میں سُستی کرنا منافقوں کی علامت ( Sign ) ہے کہ جب   منافقین ، مؤمنوں کے ساتھ نماز کیلئے کھڑے ہوتے تو سُستی کے ساتھ کھڑے ہوتے کیونکہ ان کے دلوں میں ایمان توتھا  نہیں ، جس سے عبادت کا ذوق اور بندگی کامزہ حاصل ہوتا ، صرف لوگوں کو دِکھانے کیلئے نماز پڑھتے تھے۔اللہ  پاک نے ان کے  بارے میں پارہ 5سُوْرَۃُ النِّسَاء کی آیت نمبر 142میں ارشاد فرمایا :

وَ اِذَا قَامُوْۤا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰىۙ   

ترجمۂ کنزُالعِرفان : اور جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں توبڑے سُست ہوکر۔

تفسیرصِراطُ الجنان میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھا ہے : نماز نہ پڑھنایا صرف لوگوں کے سامنے پڑھنا جبکہ تنہائی ( اکیلے ) میں نہ پڑھنا یالوگوں کے سامنے خشوع و خضوع سے اور تنہائی ( اکیلے ) میں جلدی جلدی پڑھنا یا نماز میں اِدھر اُدھر خیال لیجانا ، دلجمعی ( تسلّی و اطمینان ) کیلئے کوشش نہ کرنا وغیرہ سب سُستی کی علامتیں ہیں۔  ( صراط الجنان ، ۲ / ۳۳۵ ) افسوس ! آج ہمارے مُعاشرے میں صرف سُستی کی وجہ سے نمازیں قضا کردی جاتی  ہیں جبکہ گناہ کرنے کے لئے سُستی فوراً چُستی میں بدل جاتی ہے۔ بعض لوگ تو ایسے بھی ہیں کہ جب اُن کی ایک یا  چند نمازیں رہ جائیں تو ہفتوں بلکہ مہینوں تک جان بوجھ کر نماز نہیں پڑھتے ، اگر کوئی دردمند اسلامی بھائی اُن پرانفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں نمازوں کی ترغیب دِلائے تو جواب آتا ہے : ” اِنْ شَآءَ اللہ