Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
* مُعْتَکِفاِعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہوگیا جیسے زیارتِ قُبور ، مسلمانوں سے ملاقات ، بیمار کی مِزاج پُرسی ، نمازِ جنازہ میں حاضِری اُسے اِن سب نیکیوں کا ثواب اُسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۲۱۷ ) * اسلامی بہنیں مسجدِبَیْت میں اِعتکاف کریں ، مسجدِ بَیْت اُس جگہ کو کہتے ہیں جو عَورَت گھر میں اپنی نماز کے لئے مخصوص کرلیتی ہے۔ ( فیضانِ رمضان ، ص ۲۸۹ ) * اِعتکاف کے دوران دو وُجوہات کی بِنا پر مسجد سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ ( 1 ) حاجتِ شرعی : مَثَلاً نمازِ جُمعہ ادا کرنے کے لئے جانا۔ ( 2 ) حاجتِ طبعی : یعنی وہ ضَرورت جس کے بِغیرچارہ نہ ہومَثلًا پَیشاب ، پاخانہ وغیرہ۔ ( فیضانِ رمضان ، ص ۲۶۵ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* منافقت سے بچنے کی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق ” منافقت سے بچنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے :
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَسُوْ ءِ الْاَخْلَاقِ۔ ( ابو داود ، ۲ / ۱۳۰ ، حدیث : ۱۵۴۶ )
ترجمہ : اے اللہ پاک ! میں مخالفت اور منافقت اور برے اخلاق سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
( فیضان دعا ، ص288 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد