Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

شعبہ رمضان  اعتکاف :

رمضان اعتکاف ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اِس پیاری پیاری ادا کو ادا کرنے کے لیے عاشقان رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام پاکستان بلکہ دُنیا کے مختلف ممالک کی بیشمار مساجِد میں پورے ماہِ رَمضانُ المبارک اور آخِری عَشرے میں ” اِجتماعی اِعتکاف “ کا اِہتمام کیا جاتا ہے ، اس کے لئے ایک پورا شعبہ بنام ” رمضان اعتکاف “ قائم ہے اس شعبے کی ذمّہ داریوں میں ہے کہ اجتماعی اعتکاف میں پورا ما ہ جدول کے مطابق گزارنا ، جس میں نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ، نمازِ تہجد ، اِشراق چاشت ، نمازِ اَوَّابین  اورصلوۃُ التوبہ کے نوافل ادا کروانا ، معتکف اسلامی بھائیوں کو وُضو ، غسل ، نماز اور دیگر ضروری اَحکام سکھانا ، مختلف سنتیں اور دُعائیںیاد کروانا ، اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً تربیت یافتہ مبلغین کے سنتوں بھرے ایمان افروز بیانات کا سلسلہ ہوتا ہے ، اِفطار کے وقت رِقت انگیز مناجات اور دُعاؤں کے پُرکیف مَناظر ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِسنَّت ، حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے بھی فرماتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعتکاف کی سُنتیں اور آداب

اےعاشقانِ رسول ! آئیے ! اِعتکاف کی چند سُنّتیں اور آداب سُننے کی سعادت