Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

اس کو اچھی طرح ادا کرتا ہے ، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک نہ ایک دن وہ ان بُرائیوں کو ترک کر ( چھوڑ ) دیتاہے جن میں مُبْتَلا تھا ۔

 حضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے مروی ہے ، ایک انصاری جوان سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا اور بہت سے کبیرہ گناہوں کا اِرْتِکاب کرتا تھا ، حضورصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اس کی شکایت کی گئی ، فرمایا : اس کی نماز کسی روز اس کو ان باتوں سے روک دے گی۔چنانچہ بہت ہی قریب زمانہ میں اس نے توبہ کی اور اس کا حال بہتر ہو گیا ۔ ( خزائن العرفان ملخصا )

نماز کی بَرَکت سےچوروَلی بن گیا

آئیے ! اس ضمن میں ایک بہت ہی پیاری حکایت سنتے ہیں ، چنانچہ

منقول ہے : ایک چور رات کے وَقْت حضرترابِعہ بَصْرِیَّہرَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہاکے گھر داخِل ہُوا ، اُس نے ہر طرف پورے گھر کی تلاشی لی لیکن ایک لوٹے کے عِلاوہ کوئی چیز نہ پائی۔ جب اُس نے نکلنے کا اِرادہ کیاتو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا نے فرمایا : اگر تم چالاک و ہوشیار چورہو تو کوئی چیز لئے بغیرنہیں جاؤ گے۔اُس نے کہا : مجھے تو کوئی چیز نہیں ملی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہانے فرمایا : اے غَرِیْب شخص ! اِس لوٹے سے وُضُوکر کے کمرے میں داخِل ہوجا اور 2 رکعت نَماز ادا کر ، یہاں سے کچھ نہ کچھ لے کر جائے گا۔ اُس نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے کہنے کے مُطابِق وُضو کیا اور جب نماز کے لئے کھڑا ہُوا تو حضرت رابِعہرَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہانے یُوں دُعاکی : اے ربِّ کریم ! یہ شخص میرے پاس آیا لیکن اِس کو کچھ نہ مِلا ، اب میں نے اِسے تیری بارگاہ میں کھڑا کر دیا ہے ، اِسے اپنے فَضْل و کَرم سے مَحروم نہ کرنا۔