Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

حِفَاظَت کی دعا کرتی ہے ، نَمازی پورا مومن ہے ، نَمازی کو پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا ، نمازشیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔

تو آئیے ! مل کر نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگیاِنْ شَآءَ اللہ ، پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ مسجد کی پہلی صف میں اداکریں گےاِنْ شَآءَ اللہ ، دوسروں کو بھی نمازوں کی ترغیب دلائیں گےاِنْ شَآءَ اللہ ، مسجدوں کو آباد کریں گےاِنْ شَآءَ اللہ ، مسجد بھروتحریک چلائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ اور یہ  پیاری سوچ اپنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گےاِنْ شَآءَ اللہ۔ نیک اعمال پر عمل اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرتے رہیں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔

نیک عمل نمبر 33 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو ! رمضان المبارک کا بابرکت مہینا شروع ہوچکا ہے اس مبارک مہینے کی برکتیں پانے اور اسے نیکیوں میں گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے۔ الحمد للہ ! رمضان کی برکتوں کے تو کیا ہی کہنے ہیں اس مہینے میں عبادت کا ذوق و شوق بڑھ جاتا ہے چھوٹا ہو یا بڑا ، بوڑھا ہو یا جوان سب ہی مسجدوں کی طرف آجاتے ہیں ، اسی ذوق و شوق کو مزید بڑھانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے نیک عمل نمبر 33 پر عمل کیجئے ، وہ نیک عمل یہ ہے کہ کیا آج آپ نے تہجد کی نماز پڑھی ؟ یا رات نہ سونے کی صورت