Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

سُبْحٰنَ اللہ   ! نَمازیوں کیلئے اللہ  پاک کی بارگاہ  میں کیسے کیسےعظیمُ الشان اِنْعامات ہیں کہ کہیں انہیں جَنَّت ومَغْفِرت  کی خوش خبریاں دی جارہی ہیں تو کہیں بڑے ثواب کی خُوشخبریاں سُنا ئی جارہی ہیں جبکہ اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی نَماز کی بَہُت زِیادہ ترغیب دِلائی گئی ہے۔اگر ہم نماز کا وَقْت ہوتے ہی اپنے تمام تر دُنیوی کاموں كو چھوڑ کر نَماز کی تیاری میں مَصروف ہوجایا کریں ، بدن کی عاجِزی اور دل و دماغ کی حاضِری کے ساتھ جماعت سے نَماز اَدا کریں تواس كی بَرَکت سے  جہاں دُنیا کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی ، وہیں اس کا ایک اُخْرَوِی فائدہ یہ بھی  حاصل ہوگا کہ قِیامَت کے دن یہی نَماز ہماری نَجات و مَغْفِرت کا باعث بن جائے گی ، جیساکہ  

خُشُوْع و خُضُوْع سے نَماز پڑھنے والے کی مَغْفِرت

نَبیِّ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : اللہ  پاک نے5 نَمازیں فَرض فرمائی ہیں ، جو ان کے لئے بہتر طَریقے  سے وضو کرے اور انہیں ان کے وَقْت میں اَدا کرے اور ان کے رُکُوع و سُجود ، خُشُوْع ( یعنی عاجزی )  کے ساتھ پورے کرے تو اللہ  پاک کے ذمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مَغْفِرت فرمادے اور جو انہیں اَدا نہیں کرے گا تواللہ  پاک کے ذِمّے اس کے لئے کچھ نہیں ، چاہے تو اسے مُعاف فَرمادے اور چاہے تو اسے عَذاب دے۔  ( ابوداود ، کتا ب الصلوۃ ، با ب المحا فظۃ علی وقت الصلوات ، رقم : ۴۲۵ ، ۱ / ۱۸۶ )

نماز سے گُنا ہ دُھلتے ہیں :

اےعاشقانِ رسول ! جوخوش نصیب مسلمان پانچوں نمازیں پڑھتے ہیں تو ان کے سارے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں ، جیساکہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اگر