Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

پانچوں نَمازیں پابندی کے ساتھ  مَسْجِد کی پہلی صَفْ میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ جماعت سے اَدا کرنی چاہئیں بلکہ اپنے سمجھدار بچّوں کو بھی   مسجد ساتھ لے کر جانا  چاہئے ناسمجھ کو نہیں۔ فتاویٰ رضویہ ، جلد 16صفحہ نمبر434 پرلکھا ہے : مسجد ميں ناسمجھ بچوں کے لے جانے کی ممانعت ہے ، حديث ميں ہے : جَنِّبُوْامَسَاجِدَکُمْ صِبْيَانَکُمْ وَمَجَانِيْنَکُمْ یعنی اپنی مساجدکو اپنے ناسمجھ بچوں اور پاگلوں سے محفوظ رکھو۔ ( ابن ماجہ ، کتاب المساجد و الجماعات ، باب مايکرہ في المساجد۱ / ۴۱۵ ، حدیث : ۷۵۰ )

اےعاشقانِ اعلیٰ حضرت ! اگرہم نَمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے سمجھدار بچوں کو بھی مَسْجِدلے کر جائیں گے تو ان کے ننھے ذِہْن  بچپن ہی سے نَمازوں کی طَرف مائِل ہونے لگیں گے اور پھر بڑے ہوکر وہ بھی نَمازوں کے عادی بن جائیں گے ، کیونکہ جو بات بچوں کے ذِہْن میں بچپن ہی سے بیٹھ جائے بڑے ہوکر بھی وہ بات ان کے ذِہْنوں میںپُخْتہہوجاتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نماز کےبارے میں3 فرامینِ الٰہی

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! نماز کی اَہَمِّیَّت جاننےکے بعدبھی اگرکوئی نمازنہ پڑھےتو ایسا انسان بڑا ہی نادان اور اپنے ہاتھوں دوزخ میں جانے کا سامان کرنے والاہے حالانکہ نماز پڑھنا دُنیا و آخرت کی سَعادَتوں کا ذریعہ ہے ۔قُرآنِ پاک میں کئی مقامات پر نہ صرف نماز کا حکم دِیا گیا ہے بلکہ ثواب بیان کرکے  اس کی ترغیب  بھی دِلائی گئی ہے۔آئیے ! اس بارےمیں تین ( 3 ) فرامینِ الٰہی سُنئے ، چنانچہ