Book Name:Nekiyan Chupaye

رحمت والے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِرشاد فرمایا : وہ ذِکرجس کو نگہبان فرشتے بھی نہ سُن سکیں ، اُس ذِکر پر جسے وہ سُن سکیں ، ستّر  ( 70 )  درجے زیادہ فضیلت رکھتاہے۔

 ( کنز العمال ، کتاب الاذکار ، باب الاول فی الذکر وفضیلتہ ، ۱/۲۲۷ ، جز : ۱ ، حدیث : ۱۹۲۵۔رسالہ نیکیاں چھپاؤ ، ص۱۲ )

اےکاش ! ہم اپنے نفل روزے ، نفل نماز ، نفل حج اور عُمرہ ، صدقہ و خیرات ، دِینی خدمات کا بِلا وجہ ڈھنڈورا پیٹنے سے بچیں ، تہجد ، اِشرا ق و چاشت اور اوّابین وغیرہ نوافل کو حتی الامکان لوگوں سے چھپائیں اورنفل نمازیں چھپ کر پڑھنےکی عادت بنائیں ۔ آئیے ! میں آپ کو فضیلت بتاتا ہوں ، چنانچہ

جہنم سے آزادی کا سبب

 اَمیرِ اَہلِ سُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس  قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ” فیضانِ نماز “ کے صفحہ نمبر 79 پر لکھتے ہیں : سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : جو تنہائی  میں دو رکعت نمازپڑھےکہ اللہ پاک  اور اُس کےفرشتوں کےسِواکوئی نہ دیکھے ، اُس کے لیے جہنم سے  آزادی لکھ دی جاتی ہے۔

 ( کنزالعمال ، کتاب الصلاۃ ، باب الاول فی  فضل الصلوۃ ، ۴  / ۱۲۵ ، جز : ۷ ، حدیث : ۱۹۰۱۵ )

مزید4فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سُنیے اورسمجھئے ، چنانچہ

 ( 1 ) آدمی کا ایسی جگہ نفل پڑھنا جہاں لوگ اُسے نہ دیکھتے ہوں ، لوگوں کے سامنے ادا کی جانے والی 25 نمازوں کے برابر ہے۔ ( کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، باب الاخلاص ، ۲/۱۲ ، جز : ۳ ، حدیث : ۵۲۶۳ )