Book Name:Nekiyan Chupaye

اور قیام کرنے کی جگہ ہے۔

                             تفسیرِصراطُ الجنان میں ان آیات کے تحت جوکچھ لکھاہے ، آئیے ! اس کا خلاصہ سُننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں : یہاں کامل ایمان والوں کی تنہائی کی زندگی کے بارے میں  بیان کیاجارہا ہے ، چنانچہ اِرشاد فرمایا : کامل ایمان والوں کی خلوت و تنہائی کا حال یہ ہےکہ ان کی رات اللہ پاک کے لئے اپنے چہروں کے بل سجدہ کرتے اور اپنے قدموں پر قیام کرتے ہوئے گزرتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! آپ نےسُنا کہ  بزرگانِ دین نیکیاں چھپانے کا کتنااِہتمام کرتے تھے۔کاش ! اِن نیک بندوں کےصدقےمیں ہم بھی نیک ہوجائیں اور بِلا اجازتِ شرعی اور بغیر ضرورت کے اپنےنفل روزے ، تلاوتِ قرآن ، صدقہ و خیرات ، اوراد  و  وظائف ، اپنا  سید ، حافظ اور عالِمِ دین ہونا بِلااجازتِ شرعی اور بغیر ضرورت کسی کو نہ بتائیں۔

نیکیاں چھپانے کی فضیلت

ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی ہمیں نیکیاں چھپانے کی ترغیب دلائی  ہے ، چنانچہ

 اِرشادفرمایا : تم میں سے جوکوئی نیک اعمال پوشیدہ رکھنےکی اِستطاعت رکھتاہوتواُسے چاہیےکہ وہ ایساہی کرے  ( یعنی اپنے نیک اعمال کو چھپائے۔ )   ( جامع صغیر ، ص ۵۱۲ ، حدیث : ۸۴۰۵ )  (  نیکیاں چھپاؤ ، ص۱۲ )