Book Name:Nekiyan Chupaye
خوشبواُڑ کر غیر مردوں تک پہنچ جائے ( سنتیں اور آداب ص۸۶ ) * فرمایا : عورت جب خوشبو لگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی زانیہ ہے۔ ( ترمذی ، کتاب الادب ، باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃ متعطرۃ ، ۴/۳۶۱ ، حدیث : ۲۷۹۵ ) * سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ” مشک‘‘ سرِ اقد س کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔ ( سنتیں اور آداب ص۸۳ ) * ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔
( سنتیں اور آداب ص۸۴ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق ” دنیا و آخرت کی بہتری کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
( اَللّٰہُمَّ ) رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱) ( پ : ۲ ، البقرۃ : ۲۰۱ )
ترجَمہ : اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے ہمارے ربّ ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا ۔ ( فیضان دعا ، ص۲۴۶ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )