Book Name:Nekiyan Chupaye
کے ذریعے فَضلِ خُداوَندی کے حَقدار بنیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کےچندطریقے
( 1 ) نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیداکرنے کے لیے سچے دل سے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگِڑا کر دعا کیجئے ، کیونکہ دعا کی برکت سے بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں۔ ( 2 ) نیکیاں چھپانے کے فضائل کا مطالعہ کیجئے۔ ( 3 ) نیکیاں ظاہرکرنےکے نقصانات کا مطالعہ کیجئے۔ ( 4 ) بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کیسیرت کے ایمان افروز واقعات کو بار بار پڑھئے ۔ ( 5 ) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی پابندی کیجئے۔ ( 6 ) عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیجئے۔ ( 7 ) 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔ ( 8 ) عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کیجئے۔ ( 9 ) مکتبۃ المدینہکا رسالہ ” نیکیاں چھپاؤ “ کا مطالعہ کیجئے۔اس رسالے میں نیکیاں چھپانے کے بارے میں آیاتِ کریمہ ، احادیثِ مبارکہ ، اللہکریم کے نیک بندوں کے واقعات ، اصلاح کا بہترین طریقہ ، نیکیوں کے اظہارکی جائز صورتیں ، مخلص ہونے کی علامت اوربہت ساری معلومات موجود ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ :