Book Name:Nekiyan Chupaye

12دینی کاموں سے ایک دینی کام ”  علاقائی دورہ “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! گناہ و ریا کی تباہ کاریوں سے چھٹکارا پانے کےلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر12 دینی کاموں میں شامل ہوکر دِین کے پیغام کو عام کرنے کی نِیَّت کرلیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔نیز ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیے۔

ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کامعلاقائی دورہبھی ہے۔ اس دینی کام کے بے شمار فائدے ہیں ، مثلاً مسجد آباد رہتی ہے ، علاقے میں خوب دینی کام پھیلتاہے ، نئے نئے اسلامی بھائی دینی ماحول  کےقریب آتےہیں ، بے  نمازیوں کو نمازی بنانے کی سعادت نصیب ہوتی ہے ، ا میرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سے حِصَّہ اورنیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے۔ مختلف علاقوں میں جاکر  لوگوں کو  نمازوں اورسُنَّتوں کی جانب راغب کرنے کیلئے نیکی کی دعوت دینا یقیناً بہت بڑی سعادت  ہے۔

حضرت اِبنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے رِوایَت ہے کہ حُضُورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا :  تیرا نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنع کرنا صَدَقہ ہے اور تیراکمزور کو اپنی سُواری پر بِٹھالینا صَدَقہ ہے اورتیرا راستے سے گندگی ہٹادینا صدقہ ہے اور نماز کے لئے چلنے میں ہرقدم پر تیرے لئے صَدَقہ ہے ۔ ( الترغیب والتر ھیب ، کتاب الادب ، باب فی اماطۃ الا ذی عن الطریق ، ۲/۴۶۶ ، حدیث ۴۵۶۱ )  آپ نے سناکہ نیکی کی دعوت دینے سے صدقہ کا ثواب بھی حاصل ہوتاہے ، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ خُوب خُوب  علاقائی دورہ