Book Name:Nekiyan Chupaye

رِیاکاری کی تباہ کاری  سے بچاتا ، عرشِ اِلٰہی کے سائے تلے جگہ دِلاتا اور گناہوں کی بخشش کرواتا ہے حتّٰی کہ فرشتوں کی بڑی جماعت کی دُعا اور فرشتو ں کی حفاظت حاصل کرنے کا سبب  بنتاہے ، جیساکہ

تنہائی میں عبادت کی فضیلت

                             تابعی بزرگ حضرت کَعْبُ الْاَحْبار رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : جس نے ایک رات بھی اللہ کریم کی ایسےعبادت کی کہ اسے کوئی جاننے والا نہ دیکھےتو وہ گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے اپنی رات سے ( دن کی طرف )  نکل جاتا ہے۔ ( [1] )

اَعمال کو پوشیدہ رکھنےکی فضیلت

مزیدفرماتےہیں : جسےیہ پسند ہوکہ فرشتوں کی ایک بڑی جماعت اس کے لئے دعائے مغفرت کرے ، اس کی حفاظت کرےاورغموں سے بے نیاز ہو جائے تو اسے چاہئے کہ جتنا ہو سکے گھر میں چھپ کر نماز پڑھے۔ان کےلئے خوشخبری ہے جو اپنے گھروں کو سجدہ گاہ بناتے ہیں۔مزیدفرماتےہیں : مسجدیں زمین پر متقی لوگوں کی رہائش گاہیں ہیں اور اللہ کریم اپنےفرشتوں کےسامنےاُن لوگوں پر فخرفرماتاہےجواپنی نماز ، روزہ اورخیرات کو پوشیدہ رکھتے  ہیں۔ ( [2] )

                             صدقہ وخیرات پوشیدہ طورپردینے والوں کی تعریف قرآن ِ کریم میں کی گئی۔چنانچہ  پارہ 3سورۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر271میں خُدائے رحمٰن کا فرمانِ عالیشان ہے :


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء،کعب الاحبار،۵/۴۲۰، رقم:۷۵۹۰

[2] حلیۃ الاولیاء،کعب الاحبار،۵/۴۲۱، رقم:۷۵۹۵