Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

کوئی نہیں اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اُسے حکم ہوا تھا۔

پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کی ان 7 مختصر آیاتِ کریمہ میں کتنی خوبصُورتی کے ساتھ ہمارے انداز ، ہمارے اَحْوال اور ہماری زِندگی کی حقیقت کو بیان فرما دیا گیا ہے۔

آج ہمارے بازؤوں میں طاقت ہے ، ہم صحت مند ، توانا ، عقل مند ہیں ، ہمارے پاس عہدے بھی ہیں ، منصب بھی ہیں ، کوئی انجنیئر ہے ، کوئی ڈاکٹر ، کوئی سیٹھ ہے ، کوئی امیر زادہ ، کوئی پولیس مین ہے ، کوئی فوجی ، غرض ہم بہت کچھ ہیں مگر ہم سب کی ابتدا  کیا ہے ؟ پانی کا ایک قطرہ۔ اللہ پاک نے ہمارے لئے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، ہمارے دُنیا میں آنے سے پہلے ہی ہمارے لئے لاکھوں نعمتیں پیدا کر دیں ، پھر پانی کی ایک بُوند سے جیتا جاگتا انسان بنا کر اس دُنیا میں بھیج دیا۔ یہی ہماری حقیقت ہے ، یہی ہماری اَصْل ہے۔

اب کیا ہم یہاں ہمیشہ رہیں گے ؟ نہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے :

ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ(۲۱)    ( پارہ : 30 ، سورۂ عبس : 21 )

ترجَمہ کَنْزُ الاِیْمان : پھر اُسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا۔

عنقریب مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائیں گے ، رُوح جسم سے نکالی جائے گی اور ہمارے چاہنے والے ہمیں اندھیری قبر میں رکھ کر پلٹ آئیں گے۔

پھر... ! !  کیا یہاں قِصَّہ تمام ہو گیا ؟ نہیں... ! !

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ(۲۲)   ( پارہ : 30 ، سورۂ عبس : 22 )

ترجَمہ کَنْزُ الاِیْمان : پھر جب چاہا اسے باہر نکالا۔

وہ وقت آئے گا ، قبریں کھلیں گی ، مُردے پھر سے زِندہ ہوں گے ، اللہ پاک کی بارگاہ