Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho
مالِ دنیا ہے دونوں جہاں میں وبال آئیگا قَبر میں ساتھ ہر گز نہ مال ( [1] )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
قبر میں سلامتی کے لئے چغلی سے بچئے !
قبر کے عذاب کا سبب بننے والا تیسرا گُنَاہ چغلی ہے۔ فساد ڈلوانے کے لئے ایک شخص کی بات دوسرے تک پہنچانے کو چغلی کہتے ہیں۔ ( [2] ) اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : چغل خوری کرنے والوں کو اللہ پاک ( قیامت کے دِن ) کتّوں کی شکل میں اُٹھائے گا۔ ( [3] )
مجھے غیبت و چغلی و بدگمانی کی آفات سے تُو بچا یااِلٰہی !
قبر میں سلامتی کے لئے پاکیزہ رہیے
قبر میں نقصان پہنچانے والا چوتھا بُرا عَمَل ہے : پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا۔ اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اکثر عذابِ قبر پیشاب ( کے چھینٹوں سے نہ بچنے ) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ( [4] )
اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے ، اپنے عقائد ہر دَم پختہ رکھنے ، بُرے عقائد اور بُرے اَعْمال والوں سے دُور رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش ! آج کی بابرکت رات کے صدقے عذابِ قبر سے نجات مل جائے ہمارے لئے بخشش کا پروانہ جاری ہو