Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! * آج شَبِ براءَت یعنی نجات کی رات ہے * آج بھلائیوں والی ، برکتوں والی ، عظمتوں والی رات ہے * رحمتوں کی چھما چھم برسات ہے * آج بخشش و مغفرت کی رات ہے * اس رات رَبِّ کائنات اپنے بندوں پر خوب رحمتیں نازِل فرماتا ہے * آج دُعاؤں کی قبولیت کی رات ہے * آج روزی تقسیم ہونے کی رات ہے۔
آئی شَبِ براءَت ، یہ ہے برکتوں کی رات لطف وکرم کی رات ہے ، یہ رحمتوں کی رات
بارانِ فضل ہوتا ہے اس شب کو ہر گھڑی خوش بخت ہے جسے ملی یہ عظمتوں کی رات
جو چاہتے ہو ، تم کو کرے گا خدا عطا اس کی عنایتوں کی ہے یہ نعمتوں کی رات
غم کا علاج آج کی شب دستیاب ہے یہ جاں فزا ہیں ساعتیں ، یہ فرحتوں کی رات
کر لو مرض کے واسطے رب سے دُعا ابھی یہ ہے شفا کی رات ، یہ ہے راحتوں کی رات
دامن بڑھاؤ مانگ لو خیراتِ مغفرت اے عاصیو ! ہے جلوہ نما رافتوں کی رات
راضی کرو تمام جو ناراض تم سے ہیں صلح وصفا کی رات ہے ، یہ قُربتوں کی رات