Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 10489 ( 10 ہزار 489 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 821 ، 41 ، 3  ( 3 لاکھ41 ہزار 821  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم دی جا رہی ہے * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1310  ( 1 ہزار 310  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز )  قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 104857  ( 1لاکھ4 ہزار 857 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 257 ،  24 ( 24 ہزار 257 ) عالِم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 14 دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Center ) میں قرآن واحادیث اور ان کی تفسیر وشروحات ، نیزعلمِ فقہ ، علمِ سیرت ، علمِ تصوف سمیت کئی موضوعات پر دینی کتب کی تصنیف ، نئے نئے مسائل اور موضوعات پر تحقیق بھی کی جاتی ہے ، اس شعبے میں اس وقت 142مدنی عُلمائے کرام تقریباً807 کتب ورسائل پر کام کر کے فیضانِ علمِ دین عام کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے * مدنی چینل کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے ، آپ کا چندہ کسی بھی جائز ، دینی ، اِصلاحی ، فلاحی ، روحانی ، خیرخواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم