Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho
پوچھا : نکىرىن ( یعنی قبر میں سوالات پوچھنے والے فرشتوں ) کے ساتھ کىسى گزرى ؟ اس نے کہا : استاد صاحِب ! جب نکىرىن نے مجھے بٹھا کر پوچھا کہ تمہارا ربّ کون ہے اور تمہارے نبی کون ہیں ؟ تواللہ پاک نے میرے دِل میں ڈال دیا کہ میں ان سے کہوں : حضرت ابو بکر اور حضرت عُمَر رَضِیَ اللہ عَنْہمَا کے وسیلےسے مجھے چھوڑدو ! پس اىک فرشتے نے دوسرے سے کہا : اس نے ہمیں بہت بڑی قسم دی ہے ، لہٰذااسےچھوڑدو۔ چنانچہ وہ دونوں مجھے چھوڑ کرچلے گئے۔ ( [1] )
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اَصحاب و اہلِ بیت کا ہے خدائے مصطفیٰ ، اَصحاب و اہلِ بیت کا
آل و اَصحابِ نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فَقَط ادنیٰ گدا اَصحاب و اہلِ بیت کا
فَضْل ربّ سے دو جہاں میں کامیابی پائے گا دل سے جو شَیدا ہوا اَصحاب و اہلِ بیت کا
ہر صحابئ نبی ! جنتی جنتی سب صحابیات بھی ! جنتی جنتی
چار یارانِ نبی ! جنتی جنتی حضرتِ صدیق بھی ! جنتی جنتی
اور عمرِ فاروق بھی ! جنتی جنتی عثمانِ غنی ! جنتی جنتی
فاطمہ اور علی ! جنتی جنتی ہیں حَسَن حُسین بھی ! جنتی جنتی
والِدَینِ نبی ! جنتی جنتی ہر زوجۂ نبی ! جنتی جنتی
اور ابو سُفیان بھی ! جنتی جنتی ہیں مُعاویہ بھی ! جنتی جنتی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : سُوالاتِ قبر یاد کیا کیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! قبر روشن کرنے اور عذابِ قبر سے بچانے والا دوسرا کام یہ کہ