Book Name:Nafarmani Ka Anjam
( 15 ) اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟ ( 16 ) ’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی ؟ ( 17 ) گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی ؟ ( 18 ) مَدرسۃُ المدینہ ( بالِغان ) میں قرآنِ کریم پڑھا ، یا پڑھایا ؟ ( 19 ) عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی ؟ ( 20 ) دعوتِ اِسلامی کے دینی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟ ( 21 ) صد ا ئے مد ینہ لگائی ؟ ( 22 ) اپنے گھر کے جَھروکوں ( یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں ) سے ( بِلاضرورت ) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی ؟ ( 23 ) آپ کےہاں گھر درس ہوا ؟ یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا ؟ ( 24 ) کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد ، دُکان ، بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا ؟ ( 25 ) سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ ) پہنا ؟ ( 26 ) کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے ؟ ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا ؟ ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی ؟ ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں ؟ ( 30 ) گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟ ( 31 ) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا ؟ ( مسواک ، گھر میں آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں ؟ ( 33 ) تَہَجُّدکی نماز پڑھی ؟ یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی ؟ ( 34 ) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے ؟ ( 35 ) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں ؟ ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12 دینی کام میں سے کم ازکم ایک دینی کام کی ترغیب دِلائی ؟ ( 37 ) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز ( مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی ؟ ( 38 ) جھوٹ بولنے ، غیبت و چُغلی کرنے /سُننےسےبچے ؟ ( 39 ) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ ( 40 ) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے ؟