Book Name:Nafarmani Ka Anjam

غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ مولیٰ ! تیری بخشش... اِلٰہی ! تیری بخشش ، اے اللہ پاک ! تیری بخشش۔ اسی لمحے اسے موت آگئی اور اللہ پاک نے اس کی بخشش فرما دی۔ ( [1] )   اللہ پاک ہمیں سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 28 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو !  نیک بننے ، گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیوں پر استقامت پانے اور توبہ و استغفار کا ذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے ! اس کی برکت سے اِنْ شَاءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر  ( Fill )  کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 28 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے معاذ اللہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فورا توبہ کی ؟  ( کاش روزانہ کم از کم 70 بار استغفر اللہ پڑھنا نصیب ہوجائے۔ )  پیارے اسلامی بھائیو ! حدیث میں بھی ہمیں روزانہ توبہ و استِغفار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم حدیث پر عمل کرنے والے بھی بن جائیں گے نیزاللہ پاک کے پسندیدہ بندوں میں بھی شامل ہوجائیں گے کیونکہ اللہ پاک توبہ کرنے والوں کو پسند


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین ، صفحہ : 53۔