Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

کے  آخری نبی ہونے کی بھی دلیل ہے۔ جی ہاں ! اللہ پاک نے فرمایا :

لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَاؕ-    ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 1 )  

ترجَمہ کنزُ العرفان : تا کہ ہم  اسے اپنی عظیم نشانیاں  دکھائیں۔

اس آیت مبارکہ کے تحت مُفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : یعنی  اپنے حبیب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو آسمان اور لامکاں میں بُلا کر وہ نشانیاں دکھائیں جو باقی تمام نبیوں اور رَسُولوں نے سُنی تھیں ، جیسے رَبّ کی ذات ، عرش و کرسی ، لوح و قلم ، جنّت و دوزخ وغیرہ  ( یہ تمام نشانیاں باقی نبیوں و رسولوں نے وحی کے ذریعے سُنی تھیں ، چُنانچہ باقی سب نے جو سُنا تھا ، اللہ کریم نے اپنے محبوبِ عظیم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو سب کچھ دِکھا دیا ، کیوں دکھایا ) تاکہ باقی انبیائے کرام علیہم السلام   اب تک جن باتوں کی گواہی وحی کے ذریعے سُن کر دے رہے تھے ، اب سب نبیوں کے تاجدار ، مکی مدنی سردار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی گواہی سُنی ہوئی نہیں بلکہ آنکھوں سے دیکھی ہوئی ہو جائے۔ اللہ پاک فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۴۵)   ( پارہ : 22 ، سورۂ احزاب : 45 )  

ترجَمہ کنزُ  العرفان : بیشک ہم نے تمہیں  گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والابنا کر بھیجا۔

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ باقی سارے نبی مُخْبِر  ( یعنی وحی کے ذریعے سُن کر بتانے والے )  تھے ، ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  آنکھوں سے دیکھ کر گواہی دینے والے ہیں۔ مُفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  مزید فرماتے ہیں : دیکھنے والے گواہ کے بعد کسی گواہ  کی ضرورت نہیں رہتی ، اس لئے اب کوئی نبی نہیں بن سکتا ، اللہ پاک فرماتا ہے :

اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ    ( پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 3 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : آج میں نے تمہارے لئے