Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz
تم سدھر جاؤ گے ، پاؤ گے برکتیں مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فیضانِ حدیث ( Faizan e Hadees ) موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، اس سلسلے میں اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری ، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام ”فیضانِ حدیث“Play Store اور App Store پرلاؤنچ کی تھی ۔اب اس میں مزید 2 کُتُب اور بہترین فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے * دورانِ مطالعہ اہم بات تحریر کرنے کی سہولت * مطالعہ کی یکسوئی کے لئے Resume کی سہولت * روزانہ ایک حدیث سے دِلوں کو مُنوَّر کیجئے * مزید حدیث ، ترجمہ وشرح میں سرچنگ ۔ اور بھی بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔
آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے ! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے ! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے ! ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پانی پینے کی سنتیں اور آداب
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو بلکہ دو یا تین مرتبہ ( سانس لے کر ) پیو اور پینے سے پہلے بِسْم اللہ پڑھو اور فراغت پر اَلْحَمْدُ للّٰہ کہا کرو ! ۔ ( [1] )