Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

ہمیں اور ہماری نسلوں کو ہی ہو گا۔ لہٰذا ہمّت کیجئے ! دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیجئے ! دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ! اللہ پاک نے چاہا تو دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

27رجب کے روزے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو !  روزہ جسمانی صِحّت کا بھی ضامن ہے اور روحانی صِحّت کا بھی ضامِن ہے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! رجبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا  اپنی برکتیں لٹا رہا ہے ، نفل روزوں کا گویا موسمِ بہار چل رہا ہے ، ہمیں چاہئے کہ ان بابرکت دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خُوب روزے رکھیں ، نیکیاں بھی کمائیں اورروزہ رکھنے کی فضیلت کے حق دار بنیں۔ آئیے ! ترغیب کے لئے 27رجب المرجب کے روزے کے فضائل سنتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے ، اللہ پاک اُس کیلئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھےگا۔ ( [1] )  حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ سے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام  ( عبادت  ) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔ ( [2] )


 

 



[1]...فیضان رمضان ، صفحہ : 345۔

[2]...شعب الایمان ، جلد : 3صفحہ : 374 ، حدیث : 3811