Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

اسلامی کودیجئے ، آپ کا چندہ کسی بھی جائز ، دینی ، اصلاحی ، فلاحی ، روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ     ( پارہ : 27 ، سورۂ حدید : 10 )

ترجمہ کنز  العرفان : اور تمہیں  کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں  خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں  اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے : تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں  خرچ نہیں  کر رہے حالانکہ آسمانوں  اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں  رہ جائیں  گے اور تمہیں  خرچ نہ کرنے کی صورت میں  ثواب بھی نہ ملے گا ، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ  پاک کی راہ میں  خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب  پا سکو۔   ( [1] )  

 معلوم ہوا؛ راہِ خُدا میں خرچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ ہم اگر دِین کی مالِی خِدْمت چھوڑ دیں گے تو مسجدیں کیسے بن سکیں گی؟ لاکھوں حُفّاظ کیسے تیار ہو پائیں گے؟ ہزاروں عُلمائے کرام ، 80 سے زائد دِینی شعبے کیسے کام کر پائیں گے؟ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی دِین کی خدمت کر رہی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بناؤ تحریک بھی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے دعوتِ اسلامی ایمان بچاؤ تحریک بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی ہماری نسلوں کو بچا رہی ہے ، گھر گھر میں نیکی کی دعوت پہنچا کر گھروں کو اَمن کا گہوارہ بنا رہی ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی  کا ساتھ دیں گے تو  اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا فائدہ


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 27 ، سورۂ حدید ، زیرِ آیت : 10 ، جلد : 9 ، صفحہ : 721۔