Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو ، دوست اَحباب کو ، پڑوسیوں ، اَہْلِ محلہ کو ، آفس میں ، دُکان پر ساتھ کام کرنے والوں کو بھی نماز کی دعوت دے کر نماز ی بنانے کی کوشش کرنی ہے۔  حدیثِ پاک میں ہے : حضرت  ابو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک ، صاحبِ لَولاک ، سیّاحِ افلاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ تم میں سے کو ئی جب کسی برائی کو دیکھے تو اُسے چاہیے کہ برائی کو اپنے ہاتھ سے بدل دے او ر جواپنے ہاتھ سے بدلنے کی اِستطاعت نہ رکھے اُسے چاہیے کہ اپنی زبان سے بدل دے اور جو اپنی زبان سے بدلنے کی بھی اِستطاعت نہ رکھے اسے چاہیے کہ اپنے دل میں بُرا جانے اوریہ کمزورترین ایمان کی علامت ہے۔  ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 6509 ( 6 ہزار 509 ) مدرسۃ المدینہ ( بوائز ، گرلز )  قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 94 ، 105 ، 2  ( 2 لاکھ چورانوے  ہزار 105 ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ * نابینا بچوں کے لئے بھی الگ سے مدرسۃ المدینہ قائم ہیں۔آغاز سے اب تک تقریباً358 ، 10 ، 1  


 

 



[1]...سنن نسائی ، کتاب الاِیمان ، باب : تفاضل اہل الایمان ، صفحہ : 802 ، حدیث : 5018بتغیر قلیل ۔