Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

چلئے ! ( مزید مناظِردکھانے کے بعد )  فرشتوں نے عَرض کی : پہلا شخص جو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دیکھا (  یعنی جس کا سر کچلا جا رہا تھا ) یہ وہ تھا جس نے قُرآن کریم پڑھا پھر اس کوچُھوڑ دیا تھااور فرض نمازوں کے وَقت سوجاتا تھا۔  ( [1] )

بے نمازی کی نحوست ہے بڑی                                                         مر کے پائے گا سزا بے حد کڑی

بے نمازی کی 15سزائیں

بعض روایات کے مطابق جو سُستی کی وجہ سے نماز چھوڑے  گا ، اللہ  پاک اسے 15 سزائیں دے گا : 6دنیا میں ، 3 موت کے وقت ، 3 قبر میں اور 3 قبر سے نکلتے وقت۔ * دنیا میں ملنے والی 6سزائیں :  ( 1 ) : اس کی عُمر سے برکت ختم کر دی جائے گی  ( 2 ) : اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مِٹا دی جائے گی  ( 3 )  : اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا  ( 4 ) : اس کی کوئی دُعا آسمان تک نہ پہنچے گی ( 5 ) : دنیا میں اس سے مخلوق نفرت کرے گی اور  ( 6 ) : نیک بندوں کی دُعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہو گا ۔ * موت کے وقت دی جانے والی3 سزائیں :   ( 1 )  : وہ ذلیل ہو کر مرے گا  ( 2 ) : بھوکا مرے گا اور  ( 3 ) : پیاسا مرے گا اگر اسے دنیا بھر کے سَمُنْدر پلا دئیے جائیں پھر بھی اس کی پیاس نہ بجھے گی۔ * قبر میں دی جانے والی3 سزائیں :  ( 1 ) : اس کی قبر کو اتنا تنگ کر دیا جائے گاکہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخِل ہو جائیں گی  ( 2 ) : اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی پھر وہ دن رات اَنگاروں پر اُلَٹ پُلَٹ ہوتا رہے گا اور  ( 3 ) : قبر میں اس پرایک اَژدَھا ( یعنی بہت بڑا سانپ )  مُسلّط کر دیا جائے گا جس کا نام اَلشُّجَاعُ الْاَقْرَع  ( یعنی گنجا سانپ )  ہے ، اس کی آنکھیں آگ کی ہوں گی ، جبکہ ناخن لوہے کے ہوں گے ، ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت ( یعنی فاصلے )  تک ہو گی ، وہ


 

 



[1]...بخاری ، کتاب التعبیر ، باب   تعبیر الرؤیا ، صفحہ : 1715-1714 ، حدیث : 7047ملتقطاً۔