Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz
نمازپڑھنے سے بَوجَھل ( یعنی بھاری ) ہو جاتے ( یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے ) تھے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اگر سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھے تو مَعَاذَ اللہ ! نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگراُس کا نازُک سَر فرشتوں نے پتھر سے کچلنا شروع کردیا تو اس کا کیا بنے گا ! کاش ! کاش ! کاش ! سارے مسلمان پکّے نمازی بن جائیں۔
ہو گی دنیا خراب ، آخرت بھی خراب بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
بےنمازی جہنّم کا حقدار ہے بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
قبر میں سانپ بچھو لپٹ جائیں گے بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
سہہ سکو گے نہ دوزخ کا ہرگز عذاب بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
دیکھو ! اللہ ناراض ہو جائے گا بھائیو ! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
سَر کچلنے کی سزا
فجرکی نماز میں سوئے رہنے والے ، نماز کا وقت سو کر گزارنے کی خوفناک سزاکی کیفیت سُنیں اور توبہ کریں ۔سرکار مدینہ ، سردارِ مکَّہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے فرمایا : آج رات 2شخص ( یعنی جبریل ومیکائیل عَلَیْہِما السَّلَام ) میرے پاس آئے اور مجھے اَرضِ مُقدَّس ( یعنی بیت ُ المقدس ) میں لے آئے۔ ( [2] ) میں نے دیکھاکہ ایک شخص لیٹا ہے اوراس کے سرہانے ( یعنی سر کے پاس ) ایک شخص پتھراُٹھائے کھڑا ہے اورپے درپے ( یعنی بار بار ) پتھر سے اس کا سرکچل رہا ہے ، ہر بار کچلنے کے بعد سرپھر ٹھیک ہوجاتاہے۔ میں نے ان فرشتوں سے کہا : سُبْحٰنَ اللہ ! یہ کون ہیں ؟ انہوں نے عرض کی : آگے تشریف لے