Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

تخلیق کائنات  ہیں ، سب کی امامت و پیشوائی ، سب کی سرداری اور سب کی حکمرانی و بادشاہی خُدائے پاک کے ہاں آپ ہی کے لئے ہے۔

نماز تحفہِ  مِعْراج ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! مِعْراج کے دُولہا ، اِمامُ الاَنبیاء ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِعْراج کی رات جب اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے ، سَر کی آنکھوں سے اللہ پاک کے دِیدار سے مُشَرَّف ہوئے ، اس وقت محبوب و مُحِبّ  ( یعنی اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ) کے درمیان کیا کیا راز کی باتیں ہوئیں ، اس کا حال تو کوئی نہیں جانتا ، البتہ اللہ کریم نے اس رات اپنے محبوبِ کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو مختلف تحائِف عطا فرمائے۔ ان میں سے 3تحائف یہ ہیں :  ( 1 ) : سُورَۂ بَقَرہ کی آخری آیات  ( 2 ) : 5 نمازیں اور  ( 3 ) : شرک و کفر سے بچنے والے اُمّتیوں کی بخشش۔ ( [1] )   

علّامہ نُور الدِّین حَلبی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : راز و نیاز کی باتیں ہونے کے بعد اللہ پاک نے فرمایا :  اَیْنَ حَاجَۃُ جِبْرِیْل؟ یعنی اے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  کی حاجت  ( جو اُنہوں نے سِدرۃُ المنتہیٰ پر پیش کی تھی )  وہ کہاں ہے؟ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے عَرض کیا : اے اللہ کریم ! تُو بخوبی جانتا ہے۔ اس پر رَبِّ کائنات نے فرمایا : اے محبوب ! ہم نے جِبْریل کی عَرض قبول کی  ( انہیں پُل صِراط پر آپ کے اُمّتیوں کے لئے پَر بچھانے کی اجازت دی جائے گی )  مگر یاد رہے ! آپ کی اُمّت میں سے یہ عنایت صِرْف اُس پر ہو گی جو آپ سے محبّت بھی کرے گا اور آپ کا فرمانبردار بھی رہے گا۔ ( [2] )  


 

 



[1]... در دیر ، صفحہ : 25۔

[2]...سیرۃ حلبیہ ، باب ذکر الاِسْراء و المعراج ، صفحہ : 567۔