Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کے مُبارک قدم لگے تھے ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  ان مَقامات کو ڈُھونڈتے اور وہاں عِبَادت کیا کرتے تھے۔  چُنانچہ  ( 1 ) : حضرت عتبان بن مالک   رَضِیَ اللہ عنہ  جو اَنصاری اور بدری صحابی ہیں ، آپ کی بینائی جاتی رہی تھی ، چُنانچہ آپ نے پیارے آقا ، مِعْراج کے دُولہا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے درخواست کی کہ یارسُولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ میرے گھر تشریف لائیے اور وہاں نماز اَدا فرما کر شرف عطا فرمائیے ! تاکہ میں اس جگہ کو اپنے لئے جائے نماز بنالوں۔ پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ان کی درخواست قبول فرمائی۔  ( [1] )   ( 2 )  :  صحابی اِبْنِ صحابی حضرت عبداللہ بن عمر  رَضِیَ اللہ عنہ ما جب کعبہ میں داخل ہوتے تھے تو کَعْبَہ مُشَرَّفَہ میں اس جگہ نماز اداکرتے جہاں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے نماز اَدا کی تھی ۔  ( [2] )

اللہ پاک ہمیں بھی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کے اس مُبارک معمول کو اپنانے اور اپنائے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 4 ) : چوتھا مقامِ نماز : مسجدِ اَقْصیٰ

 اے عاشقانِ رسول ! سفَرِ مِعْراج میں سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کم و بیش 12 مَقامات پر نماز اَدا فرمائی ، ان میں چوتھا مقام مسجدِ اَقْصیٰ ہے۔ مسجدِ اَقْصیٰ اس وقت فلسطین کی حدود میں ہے ، یہ بہت بابرکت مسجد ہے ، اسے قِبْلَۂ اَوَّل بھی کہتے ہیں ، پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہجرتِ مدینہ کے بعد تقریباً 17 ماہ تک مسجدِ اَقْصیٰ کی طرف رُخ کر کے نمازیں ادا فرمائیں۔ 


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الصلاۃ ، صفحہ : 178-177 ، حدیث : 425ملتقطاً۔

[2]...بخاری ، کتاب الصلاۃ ، صفحہ : 195 ، حدیث : 506ملتقطاً۔