Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj

المدینہ (   بوائز اینڈ گرلز ) اورمَدَنی چینل کےسالانہ اخراجات کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے میں ہیں۔جامعۃ المدینہ (    بوائز  ) کےذریعےاب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیّارہوئے اوراپنی خدمات کومختلف شعبہ جات میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپناحِصّہ شامل کیے ہوئے ہیں۔

عاشقانِ رسول کی   دینی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو فِی سَبِیْلِ اللہ درست مخارج کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ کریم سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان اور مدرسۃ المدینہ بالغات جبکہ بچوں اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کےلئے مدرسۃ المدینہ  بوائز اور مدرسۃ المدینہ  گرلز قائم ہیں ، جن مقامات پرقرآنِ کریم پڑھانے والےآسانی سے دستیاب نہیں ہوتے وہاں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے۔

عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں کے لیے زکوٰۃ و صدقات اورمَدَنی عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں ، پڑوسیوںاوردوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھی مَدَنی عطیات جمع کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! مِعراج کی رات نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے جہاں جنت میں فرمانبردار بندوں پر ہونےوالےاِنعاماتِ اِلٰہیہ کو دیکھاوہیں نافرمانوں پر ہونے والے مختلف قسم کے دردناک عذابات  کو بھی ملاحظہ فرمایا ، چنانچہ

لوگوں کی غیبت اور عیب جوئی کرنے والوں کا دردناک انجام

                             کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کچھ  ایسے لوگوں کے پاس سےگزر ے جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے ، اِن میں سےبعض افراد نےاُن لوگوں کےجَبڑے کھول رکھے تھےاوربعض دوسرے اَفراد اُن کا گوشت کاٹتے اور خون کے ساتھ ہی اُن کےمنہ میں دھکیل دیتے۔پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے