Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj

مَدَنی عطیات کی ترغیب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! بیان کردہ حدیث مبارکہ سےجہاں کسی مسلمان کو قرض کی ضرورت ہو تو اللہ پاک کی رِضا اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں سےجتنی توفیق ہوقرض دے کر ڈھیروں اجروثواب حاصل کرنا چاہئے اور وہیں  یہ بھی معلوم ہواکہ  راہِ خدا میں خرچ کرنے والے   کو بھی  ( 10 )  گُنا ثواب ملتاہے ۔

آئیے ! راہ ِخدا میں خرچ کرنے کاجذبہ پانےکےلیےصدقےکےفضائل پرمشتمل آٹھ ( 8 ) احادیثِ مُبارکہ سنتے ہیں۔

1  ارشاد فرمایا : صَدقہ بُرائی کےستّر ( 70 ) دروازے بند کرتا ہے۔ ( معجم کبير ، ۴/۲۷۴ ، حديث : ۴۴۰۲ )

2  ارشاد فرمایا : ہرشخص ( بروزِ قِیامَت ) اپنےصَدقےکےسائےميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔  ( معجم کبير ، ۱۷/ ۲۸۰ ، حديث : ۷۷۱ )  

3  ارشاد فرمایا : بے شک صَدقہ کرنے والوں کو صَدقہ قبر کی گرمی سےبچاتاہےاور بلاشبہ مسلمان قيامت کے دن اپنے صَد قے کے سائے میں ہوگا۔ ( [1] )  

4  ارشاد فرمایا : بیشک صَدقہ ربّ کریم کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دور کرتا ہے۔ ( [2] )

5  ارشاد فرمایا : صبح سویرے صَدقہ دو کہ بَلا صَدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ ( [3] )

6  ارشاد فرمایا : بیشک مسلمان کاصَدقہ عمر بڑھاتااور بُری موت کوروکتاہےاوراللہ پاک اس کی بَرَکت


 

 



[1]  شُعَبُ الايمان ، باب الزکاۃ ، التحریض علی صدقة التطوع ، ۳/۲۱۲ ، حديث : ۳۳۴۷

[2]  ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء فی فضل الصدقة ، ۲/ ۱۴۶ ، حديث : ۶۶۴

[3]  شُعَبُ الايمان ، باب فی الزکاۃ ، التحريض علی صدقة التطوع ، ۳/۲۱۴ ، حديث : ۳۳۵۳