Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

ذکر و درود کے بقیہ مدنی پھول

* اللہپاک کا دُرُود ہے رَحمت نازِل فرمانا، جبکہ فِرِشتوں  کا اور، ہمارا دُرُود دُعائے رَحمت کرنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام، ص۲۱) * دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنے پَرْوَرْدَ گار کی بارگاہ سے مانگنے کی ایک اَعلیٰ ترکیب ہے۔ (گلدسۃ  درود و سلام ،ص۲۲) * دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضاکا باعث ہے۔ (گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۲) * حُصولِ برکت،ترقیٔ معرِفت اور حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قُربت پانے کیلئے کثرتِ دُرُودو سلام سے بڑھ کرکوئی ذَرِیعہ  نہیں ہے۔(گلدسۃ درود و سلام، ص۱۷) * دُرُودِ پاک سببِ قُبولیتِ دُعا ہے۔(فردوس الاخبار، باب الصاد، ۲/۲۲، حدیث: ۳۵۵۴) * دُرُودِ پاک تمام پریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے۔ (درمنثور، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶،  ۶/ ۶۵۴، ملخصًا) * دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے۔ (جلاء الافھام، ص۲۳۴) * صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔ (جذبُ القلوب، ص۲۲۹) * دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں۔ * بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔ * خوف دُور ہوتاہے۔ * ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُشمنوں پر فَتْح حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * سَکَرَات ِموت میں  آسانی ہوتی ہے۔ * دُنیا کی تَباہ کارِیوں  سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔ * تنگدستی دُور ہوتی ہے۔ * بھولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں۔ (جذبُ القلوب، ص۲۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد