Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

پڑھ لیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو بندہ وُضو کر کے بستر پر لیٹے، اللہ پاک کا ذِکْر کرتا رہے، کرتا رہے، یہاں تک کہ نیند آجائے، رات میں جب بھی کوئی دُعا مانگے، اللہ پاک اس کی دُعا قبول فرمائے گا * پھر جب نیند سے جاگے تو دُعا پڑھے * اسی طرح دِن اور رات میں کئے جانے والے مختلف کاموں مثلاً گھر میں آنے جانے، کھانا کھانے، کپڑے پہننے وغیرہ کی دُعائیں یاد کر لیں، انہیں پڑھتے بھی رہیں۔

علّامہ اِبْنِ رجب حنبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جو بندہ یہ عادَت بنا لے، اس کا شُمار  ذِکْرُ اللہ سے زبان تَر رکھنے والوں میں ہو گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

ذکرودرود کے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!ذکر و درود کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:


 

 



[1]... جَامِعُ العُلُوْم والحِکَم ، صفحہ:457تا460 ملتقطاً۔

[2]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔