Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

رات کو سونے سے پہلے بھی کچھ نہ کچھ نوافِل ادا کر لئے جائیں اور کاش! تہجد کی عادَت بن جائے، یونہی فجر اور ظہر کے درمیان اشراق و چاشت کے نوافِل ہیں، یہ نوافِل بھی پابندی سے ادا کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اَور کام کریں، وہ یہ کہ ہر نماز کے بعد کچھ نہ کچھ ذِکْرُ اللہ کی عادَت بنا لی جائے، مثلاً ہر نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ (یعنی 33 مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ، 33 مرتبہ اَلْحَمْدُ للّٰہ اور 34 مرتبہ اللّٰہُ اَکْبَر) پڑھ لیں،سورۂ اِخْلاص پڑھیں، آیۃُ الْکُرسی پڑھ لیں، زہے نصیب! ہر نماز کے بعد کم از کمسو مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا لی جائے۔ یونہی دِن کا کم و بیش ایک چوتھائی حِصَّہ ذِکْرُ اللہ میں گزرے گا * دِن اور رات میں2 وقت بہت اہم ہیں، ایک فجر کے بعد کا وقت، دوسرا عصر کے بعد کا وقت، اللہ پاک نے اس وقت ذِکْر کرنے کی   خاص تاکید فرمائی ہے، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے:

وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَاۚ   (پارہ:16،سورۂ طٰہ:130)

ترجَمۂ کنزُ العرفان: اور سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتے رہو۔

لہٰذا ان2 وقتوں میں خصوصیت کےساتھ کچھ ذِکْرو اَذْکار مقرر کر لئے جائیں، مثلاً تِلاوتِ قرآن کی عادت بنا لی جائے، چاہیں تو اپنے پیر صاحِب کا عطا کردہ شجرہ شریف اور کچھ اوراد و وَظائِف پڑھ لیجئے * اسی طرح مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت بھی بہت قیمتی ہے، اس وقت ذِکْر کرنا، نماز پڑھنا مستحب ہے، لہٰذا  مغرب کے بعد اوَّابین کے نوافِل ادا کیجئے * اسی طرح رات کو وُضُو کر کے سوئیں، بستر پر آنے سے پہلے یا بستر پر لیٹ کر ہی کچھ دیر ذِکْرُ اللہ کر لیں، تسبیحِ فاطمہ پڑھ لیں، سورۂ اِخْلَاص پڑھ لیں، سورۂ فَاتحہ اور آیۃُ الْکُرسی