Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

ذیلی حلقےکے بارہ دینی کاموں میں سےایک دینی کام درس ہے مَسْجِد،گھر ،چوک، بازار،سکول،کالج، ادارے وغیرہ پر  دَرْس دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کو نیکی کی دعوت پہنچانا ہے تا کہ وہ باجَمَاعَت نَماز پڑھنے والے اور سنّتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی پیغام قبول کر کے راہِ سنّت پر گامزن ہو جائیں، درس و بیان کے بہت سے فائدے ہیں مثلا، * درس کی برکت سےمسلمانوں کونیکی دعوت دینے کا ثواب ملتا ہے۔ * درس کی برکت سےاللہ پاک ورسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی رضا نصیب ہوتی ہے۔ * درس لوگوں کو سنتوں کے قریب کرنے کا سبب بنتاہے ۔ * درس کی برکت سے  بے نمازیوں کو نمازی بنانےمیں کامیابی  ملتی ہے۔ * درس کی برکت سے دین کی باتیں سیکھنے  کاجذبہ ملتاہے۔ * درس  امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعائیں حاصل کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ کیونکہ درس دینے والوں کو امیر اہلسنت دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔

ذِکْرُ اللہ کی کثرت کے لئے

عَلّامہ ابنِ رجب حنبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے دِن کا اکثر حِصَّہ ذِکْرُ اللہ کرتے ہوئے گزارنے کا بہت پیارا نسخہ دیا ہے، آئیے! اس کا خُلاصہ سنتے ہیں:

 * دِن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں، یقیناً نماز بھی ذِکْرُ اللہ ہی ہے، لہٰذا پانچوں نمازیں، اَوَّ ل آخر کی سُنّتوں اور نوافِل کے ساتھ ادا کریں، اس سے ہمارے ڈیڑھ سے2 گھنٹے ذِکْرُ اللہ میں گزریں گے * ان پانچوں نمازوں میں 3 نمازیں وہ ہیں، جن کے درمیان کا وقفہ کافِی زیادہ ہے، عِشَا سے فجر کے درمیان کافی وقت ہے، اسی طرح فجر سے ظہر تک کافِی وقت بچتا ہے، لہٰذا عِشَا  اور فجر کے درمیان کچھ نوافِل کی عادَت بنائیں، زہے نصیب!