Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

لئے ہمیں بہت کچھ چھوڑنا بھی پڑے گا * فُضُول گوئی سے زبان کو روکنا ہو گا * بُری صحبت بھی چھوڑنی پڑے گی * سوشل میڈیا کا استعمال صرف و صرف ضرورت کے لئے کرنا پڑےگا، ایسی سب فُضُولیات کو چھوڑنا ہوگا، تب ہی تَو ذِکْرُ اللہ کی طرف تَوَجُّہ رہے گی، پھر ہی کہیں جا کر ہمیشہ ذِکْر و فِکْر میں مشغول رہ پائیں گے۔

الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیر ِاہلست دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکیوں کا بےمثال جذبہ رکھتے ہیں،  ایک مرتبہ آپ عمامہ شریف باندھ رہے تھے، اس دوران آپ کے مبارک لبوں کو حرکت ہو رہی تھی، پوچھنے پر فرمایا: میں اللہ، اللہ پڑھ رہا ہوں، تاکہ عِمَامہ باندھنے کے ساتھ ساتھ ذِکْرُ اللہ بھی ہوتا رہے۔ شیخِ طریقت، امیر ِاہلست دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک مرتبہ مدنی مذاکرے میں فرمایا: پان اینٹی ذِکْر و درود ہے (یعنی پان منہ میں رکھ کر ذِکْر نہیں ہو پاتا)، اس لئے میں نے پان نہیں کھاتا ۔

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک کے نیک بندوں کی نرالی ہی ادائیں ہوتی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی توفیق بخشے، ہم فضولیات سے بچیں، زبان کو فضول گوئی سے بچائیں، پان وغیرہ کی عادَت ہے تو اس سے چھٹکارا پائیں اور ہر وقت ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہنے کی عادت اپنا لیں۔

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: درس

اے عاشقانِ رسول! نیکیوں کی حِرْص پانے، گُنَاہوں سے بچنے اور ذِکْرُ اللہ کی عادَت بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔