Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

پہلے سفر کے آداب ، سفر کی سنتیں ، اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے مقاصد بتاکر دارالسنہ سےسمتیں دے کر مدنی قافلے میں  روانہ کیا جاتا ہے اور مدنی قافلے کی واپسی پر کارکردگی بھی دارالسنہ پر لی جاتی ہے ۔

ذِکْرُ اللہ کی عادَت کیسے بنائیں؟

ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا: یااللہ پاک! میں ایسی عبادت کرنا چاہتا ہوں، جس میں بہت مشقت اُٹھانی پڑے۔ اللہ پاک نے فرمایا: اے موسیٰ! بلند آواز سے میرا ذِکْر کیا کرو۔

اب حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  تو اللہ پاک کے نبی ہیں، آپ نے جب اللہ پاک کا ذِکْر کیا تو مشقت تو کیا ہونی تھی، آپ کو بہت لُطْف آیا، آپ نے دوسرے دِن ذِکْر کیا تو پہلے دِن سے بھی زیادہ لذّت ملی، یونہی جُوں جُوں آپ ذِکْر کرتے رہے، لذّت میں اِضافہ ہی ہوتا رہا، آپ نے اللہ کریم کی بارگاہ میں عرض کی: یااللہ پاک! میں تو ایسی عِبَادت چاہتا تھا جس میں بہت مشقت اُٹھانی پڑے، تیرے ذِکْر میں تو بہت لُطْف ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا: موسیٰ! یہ تَو آپ پر میری مہربانی ہے کہ آپ کو میرے ذِکْر میں لذّت آتی ہے، ورنہ فِرْعَون کو دیکھئے! اس نے اپنا تاج و تخت، قُوّت و سلطنت سب برباد کر لیا، دریا میں غرق ہو جانا تو منظور کر لیا مگر ایک مرتبہ بھی میرا نام اپنی زبان پر لانا گوارا نہ کیا۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا ذِکْرُ اللہ کے فضائِل بہت ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ ذِکْرُ اللہ مَشَقّت بھری عبادت بھی ہے، اگر ہم ذِکْرُ اللہ کی عادَت اپنانا چاہتے ہیں تو اس کے


 

 



[1]...سبع سنابل، صفحہ:260۔