Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

بلا میں یاد فرماؤں گا * تم مجھے مجاہدہ (یعنی نیکیوں میں کوشش) سے یاد کرو! میں تمہیں ہدایت سے یاد کروں گا * اے لوگو! تم کہو: یَا رَبِّی (اے میرے رَبّ)، میں کہوں گا: عَبْدِی (اے میرے بندے) * تم کہو: میں گنہگار ہوں، میں کہوں گا: میں غَفَّار(یعنی بہت بخشنے والا) ہوں۔([1]) حدیثِ قدسی میں ہے، اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے: بندہ میرا ذِکر کرتا ہے، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اگر وہ دِل میں مجھے یاد کرے، میں اسے اکیلا ہی یاد کرتا ہوں، اگر وہ مجمع میں مجھے یاد کرے میں اس سے بہتر مجمع میں (یعنی فرشتوں کے سامنے) یاد کرتا ہوں۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول!  غور فرمائیے! ذِکْرُ اللہ کیسی عظیم عِبَادت ہے کہ جو اللہ پاک کا ذِکْر کرتا ہے، اللہ پاک اپنی شایانِ شان اُس کا ذِکْر فرماتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں کثرت سے ذِکْرُ اللہ کی توفیق نصیب فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

قُرْبِ اِلٰہی دِلانے والا عمل

امامقُشَیْرِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: میرے اُستاد صاحب نے فرمایا: لَا یَصِلُ اَحَدٌ اِلَی اللہ اِلَّا بِدَوَامِ الذِّکْرِ یعنی بندہ اللہ پاک تک صِرْف اور صِرْف ذِکْرُ اللہ پر ہمیشگی اختیار کرنے سے ہی پہنچ سکتا ہے۔([3])

غلام کو بادشاہ بنانے والا عَمَل

مشہور صُوفی بزرگ حضرت مولانا روم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:2، سورۂ بقرہ، زیرِ آیت:152، جلد:2، صفحہ:72۔

[2]...بخارى، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالىٰ ويحذركم الله نفسه ، صفحہ:1787، حديث:7405.

[3]...رسالہ قشیریہ، صفحہ:256۔