Book Name:Yaad e Ilahi Aur Is Kay Tarika

لپٹا ہوا دیکھا گیا۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ تینوں صِفَات اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔

جنّت میں باغات لگوانے کا طریقہ

حضرت ابوسلیمان دارانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جنّت میں خالی زمین ہے۔ جب بندہ ذِکْرُ اللہ کرتا ہے تو فرشتے اس جنّتی زمین میں اس کے لئے باغات لگانا شروع کر دیتے ہیں، بندہ جب تک ذِکْر کرتا رہتا ہے، فرشتے باغات لگاتے رہتے ہیں، جب بندہ رُک جاتا ہے تو فرشتے بھی رُک جاتے ہیں۔([1])

 اللہ اپنے ذاکِر کا ذِکْر فرماتا ہے

پارہ :2، سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ، آیت:152 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠(۱۵۲)   (پارہ:2،سورۂ بقرہ:152)

ترجمہ کنز العرفان :تو تم  مجھے یاد کرو میں  تمہیں یاد کروں گااور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہ کرو۔

تفسیر نعیمی میں  ہے: اس آیتِ کریمہ کا خُلاصہ یہ ہے * کہ اے لوگو! میرا ذِکْر کرو! اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ عالَم میں تمہارا چرچا ہو گا * تم مجھے اطاعَت سے یاد کرو! میں تمہیں رحمت سے یاد کروں گا * تم مجھے دُعا سے یاد کرو! میں تمہیں عطا سے یاد کروں گا * تم مجھے حمد وثنا سے یاد کرو! میں تمہیں نعمت سے یاد کروں گا * تم مجھے دُنیا میں یاد کرو! میں تمہیں آخرت میں یاد فرماؤں گا * تم مجھے راحت و آرام میں یاد کرو! میں تمہیں مصیبت و


 

 



[1]...رسالہ قشیریہ، صفحہ:259۔