Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat

ہوتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے کے بعد اگر خدا حافِظ کہہ دیں تو حرج نہیں ۔

یہ اسلامی سلام نہیں

صحابئ رسول حضرت ابو راشِد عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : میں چھوٹا تھا ، ایک مرتبہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تو میں نے کہا : اَنْعِمْ صَبَاحاً  ( یہ عربی ہے ، اس کا انگلش ترجمہ بنے گا : Good Morning )  یعنی صبح بخیر۔ رسولِ اَکْرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : یہ تو مسلمانوں کا سلام نہیں ہے ، جب تم کسی کے پاس جاؤ تو کہو : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ ۔ ( [1] )

سلام کرنے کی عادَت بنا لیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! سلام کرنا ہمارے پیارے آقا ، تاجدار مدینہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی بہت ہی پیار ی سُنّت ہے۔ ( [2] ) ہمیں بھی عادَت بنانی چاہئے ، پہلے سلام کریں ، پھر کلام کریں۔  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب بھی ملے گا ، آپس میں اِتفاق و اِتحاد اور اَخُوّت و محبّت میں بھی اِضافہ ہو گا۔ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : لَاتَدْخُلُوا الجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْاتم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے ، جب تک ایمان نہ لے آؤ !  وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا اور تم اس وقت تک  ( کامِل )  مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو ! پھر فرمایا : کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں ، جس پر عمل کرکے تمہاری آپس میں محبت بڑھ جائے ؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو۔ ( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...الکنیٰ و الاسما ء ، جلد : 1 ، صفحہ : 56 ، حدیث : 217 ملتقطًا۔

[2]... بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 459 ، حصہ : 16 ۔

[3]...ابوداؤد ، کتابُ الادب ، باب اِفْشَاءُ السلام ، صفحہ : 809 ، حدیث : 5193۔