Book Name:Lazzat e Ibadat

سورۂ آلِ عمران مکمل تلاوت کر  کے رکوع فرمائیں گے۔  ( مگر میرا خیال اس بار بھی درست نہ نکلا ) ، جانِ  عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ آلِ عِمْرَان مکمل فرمائی  ( یعنی پونے 4 پارے تِلاوت فرما لئے )    لیکن رکوع نہ کیا بلکہ سورۂ نِسَآء شروع فرما دی۔

حضرت حذیفہ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے سوچا شاید حُضُور سورۂ نِسَآء مکمل کر کے رکوع فرمائیں گے ، اب کی بار بھی میرا خیال دُرست نہ تھا ، جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ نِسَآء مکمل کی  ( یعنی سوا 5 پارے پُورے ہو گئے ) ، اب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ مَائِدہ شروع فرمائی اور سورۂ مَائِدہ مکمل تِلاوت کرنے کے بعد  ( یعنی تقریباً سوا 6 سپارے پڑھ کر )  رکوع فرمایا۔ میں نے سُنا : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم  پڑھ رہے تھے ، پھر  ( دوسری رکعت میں )  آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ اَنْعَام شروع فرما دی۔ ( [1] )   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اے عاشقانِ رسول ! آپ نےسنا کہ بخشے بخشائے آقا ، اُمّت کو بخشوانے والے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کتنی کثرت سے اور کیسی پابندی کے ساتھ عِبَادت کیا کرتے تھے۔ پھر یہاں یہ بھی غور کیجئے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مَصْرُوفیات کتنی تھیں ؟ ہم پر عموماً ایک گھر کی ذِمَّہ داری ہوتی ہے ، ایک گھر کے چند افراد کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر ہمارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پُوری کائنات کے نبی ہیں ، نبوت کے فرائِض بھی انجام دیا کرتے تھے ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو


 

 



[1]...مصنف عبدالرزّاق ، باب قِرآۃُ السُّوَرِ فِی الرَّکْعَۃِ ، جلد : 2 ، صفحہ : 95و96 ، حدیث : 2845۔