Book Name:Lazzat e Ibadat

( 11 )  راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں ؟ اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا ؟  ( 12 )  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا ؟ ( 13 )  بات چیت ، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا ؟  ( 14 )   ( گھر میں یا باہر ) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے ؟ ( 15 )  اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟  ( 16 ) ’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی ؟  ( 17 )  گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی ؟ ( 18 )  مَدرسۃُ المدینہ  ( بالِغان ) میں قرآنِ کریم  پڑھا ، یا پڑھایا ؟  ( 19 ) عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی ؟  ( 20 )  دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟ ( 21 ) صد ا ئے مد ینہ لگائی ؟ ( 22 )  اپنے گھر کے جَھروکوں  ( یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں ) سے ( بِلاضرورت ) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی ؟ ( 23 )  آپ کےہاں  گھر درس ہوا ؟ یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا ؟ ( 24 )  کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد  ، دُکان ،  بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا ؟  ( 25 )  سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ )  پہنا ؟ ( 26 )  کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے ؟ ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا ؟ ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی ؟ ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں ؟  ( 30 )  گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟  ( 31 )  اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا ؟ ( مسواک ، گھر میں  آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں ؟  ( 33 )  تَہَجُّدکی نماز پڑھی ؟ یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی ؟ ( 34 )  اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے ؟  ( 35 )  کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں ؟ ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی ؟