Book Name:Lazzat e Ibadat

کرنے کا عہد کروں گا ۔

 ( 5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں  ( مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

 ( 6 ) جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے ( مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

 ( 7 )  نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد ( مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ( 8 ) کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا ( یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا ) ۔

 ( 9 )  رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح (  یعنی اُلٹارائٹ  ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں  ( 0 )  کا نشان لگائیے۔

توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔

 * اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )

یومیہ 56نیک اعمال :

 ( 1 ) اچھی اچھی نیتیں کیں ؟ ( 2 ) پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں ؟ ( 3 )  گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟ ( 4 ) رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی ؟ ( 5 )  پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہ  عَنْہا پڑھی ؟ ( 6 )  کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں ؟ یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے ؟ ( 7 )  شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟ ( 8 )  کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا ؟ ( 9 )  آنکھوں کو گناہوں  ( یعنی بدنِگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟ ( 10 )  کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بُری اورگندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟